QR CodeQR Code

کراچی کے مسائل پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان لفظی جنگ جاری

22 Aug 2019 23:28

صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ جمہوری حکومتوں اور پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ ایم کیو ایم فرنٹ لائن پر ہوتی ہے، کراچی کی تباہی کے ذمہ دار اب دوسروں پر الزام لگا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں پھر تبدیلی کی سازشیں کی جا رہی ہیں، جمہوری حکومتوں اور پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ ایم کیو ایم فرنٹ لائن پر ہوتی ہے، کراچی کی تباہی کے ذمہ دار اب دوسروں پر الزام لگا رہے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں کچرے کے معاملے پر سیاست بھی اسی ایجنڈے کا حصہ ہے، پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کو آگے لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے نالوں کی صفائی کے ایم سی اور چھوٹے نالوں کی صفائی ڈی ایم سیز کی ذمہ داری ہے۔ دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی کے اضلاع، یوسیز، کنٹونمنٹس پر ان کا کنٹرول نہیں ہے، عوامی مسائل حل کرنے والے محکمے سندھ حکومت کے پاس ہیں، جب تک تمام محکمے ایک چھتری تلے نہیں آتے، مسائل حل نہیں ہو سکتے۔


خبر کا کوڈ: 812136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812136/کراچی-کے-مسائل-پر-ایم-کیو-اور-پیپلز-پارٹی-درمیان-لفظی-جنگ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org