0
Thursday 22 Aug 2019 23:37

کراچی میں بیماریاں پھوٹ پڑی، 10 ہزار سے زائد بچے بیمار

کراچی میں بیماریاں پھوٹ پڑی، 10 ہزار سے زائد بچے بیمار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بارش اور عیدالاضحیٰ کے بعد صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث بارہ ہزار سے زائد بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دس روز میں بارہ ہزار سے زائد بچے ڈائریا، نمونیہ، گیسٹرو اور پیٹ کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ دس روز کے دوران سول اسپتال کی ایمرجنسی میں دو ہزار سے زائد بچے لائے گئے، قومی ادارہ برائے امراض صحت اطفال میں 2889 مختلف امراض میں مبتلا دو ہزار آٹھ سو نواسی بچے لائے گئے، اسی طرح عباسی شہید اسپتال میں اٹھائیس سو سے زائد بچے لائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق لیاری جنرل اسپتال سے چودہ سو سے زائد بچے رپورٹ ہوئے، جبکہ سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں 2500 سے زائد بچے لائے گئے۔ واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور عیدالاضحیٰ پر ہونے والی قربانی کی آلائشوں کو ٹھیک مقامات پر ٹھکانے نہ لگانے کے باعث کراچی میں گندگی کے انبار لگ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 812138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش