QR CodeQR Code

عراق، حشد الشعبی نے اپنے ایک فوجی مرکز کے نزدیک نامعلوم جاسوس طیارہ مار گرایا

23 Aug 2019 03:26

حشد الشعبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حشد الشعبی کی اینٹی ایئر کرافٹس نے نامعلوم جاسوس طیارے کو مار گرا کر دشمن کے نئے ہوائی حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی نیوز چینل "سومریہ" نے اعلان کیا ہے کہ عراقی عوامی فورسز "الحشد الشعبی" نے عراقی دارالحکومت بغداد کے نواح میں واقع اپنے فوجی مراکز میں سے ایک کے نزدیک محو پرواز ایک نامعلوم جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ نامعلوم جاسوس طیارہ حشد الشعبی کے بریگیڈ نمبر 12 کے فوجی مرکز کے قریب سے مار گرایا گیا ہے۔ حشد الشعبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حشد الشعبی کی اینٹی ایئر کرافٹس نے نامعلوم جاسوس طیارے کو مار گرا کر دشمن کے نئے ہوائی حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 812151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812151/عراق-حشد-الشعبی-نے-اپنے-ایک-فوجی-مرکز-کے-نزدیک-نامعلوم-جاسوس-طیارہ-مار-گرایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org