QR CodeQR Code

حزب الاحرار اور بلوچستان راجیہ جوری آر سانگر کو کالعدم قرار دے دیا گیا

23 Aug 2019 05:34

چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی کے صوبائی محکموں کی طرف سے وزارت داخلہ کے احکامات پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ حزب الاحرار اور بلوچستان میں سرگرم ایک تنظیم کو دہشتگرد قرار دے دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حزب الاحرار اور بلوچستان راجیہ جوری آر سانگر کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے دونوں تنظیموں کو دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے پر کالعدم قراردیا۔ دونوں تنظیموں کے بارے میں انٹیلی جینس رپورٹس کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی کے صوبائی محکموں کی طرف سے وزارت داخلہ کے احکامات پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 812153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812153/حزب-الاحرار-اور-بلوچستان-راجیہ-جوری-آر-سانگر-کو-کالعدم-قرار-دے-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org