0
Friday 23 Aug 2019 05:55

چودھری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق تمام خبروں کی تردید

چودھری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق تمام خبروں کی تردید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ(ق)  صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق تمام خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔ چوپدری مونس الٰہی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سابق صدر کی طبیعت بہت بہتر ہے، افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔ خیال رہے آج سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھی کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین انتقال کر گئے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین کے انتقال کی افواہیں سننے کے بعد اہلخانہ نے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں اوران کا علاج جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 812155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب