0
Friday 23 Aug 2019 11:08

آئندہ تین ماہ میں سیاسی منظر بالکل تبدیل ہو جائے گا، آصف زرداری

آئندہ تین ماہ میں سیاسی منظر بالکل تبدیل ہو جائے گا، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے مستقبل سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ماہ میں سیاسی منظر بالکل تبدیل ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر نے پاکستان میں قومی حکومت کا عندیہ دیتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ عمران خان 2020ء تک وزیراعظم نہیں رہیں گے۔ سابق صدر کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کو ملا کر ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔ خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے جولائی 2019ء میں بھی پیشگوئی کی تھی کہ عمران خان کی حکومت جارہی ہے، بس 4 سے 5 ماہ لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بٹن دبانے سے نہیں جدوجہد سے جائے گی اور اپوزیشن جدوجہد کر رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 812157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب