1
Friday 23 Aug 2019 06:13
ہم مسنگ پرسنز کو فراموش نہیں کرسکتے، یہ ہمارا درد ہے

اسلام آباد، یافث نوید ہاشمی کی رہائی کیلئے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی مشترکہ پریس کانفرنس

اسلام آباد، یافث نوید ہاشمی کی رہائی کیلئے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی مشترکہ پریس کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان قاسم شمسی نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی سمیت شیعہ کارکنوں اور اکابرین کی جبری گمشدگی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور موجودہ ملکی صورت حال کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری مالیات علامہ اقبال بہشتی، انجینئر سخاوت علی اور مولانا حسنین گردیزی بھی موجود تھے۔

شیعہ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی سمیت شیعہ اسیران کو رہا کیا جائے، مظلوم کشمیری مسلمانوں کی مدد کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اہل تشیع کو فرقہ وارانہ تشدد کی بھینٹ چڑھایا گیا، اب مسنگ پرسنز کا مسئلہ اس سے بھی سنگین ہے، لاپتہ شیعہ افراد کے لواحقین ہم سے سوال کرتے ہیں کہ ہمارے عزیز کہاں ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان، فتح جنگ، کراچی اور اسلام آباد سے لاپتہ ہونیوالے افراد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے، یہ ہمارا درد ہے، ہم مسنگ پرسنز کو فراموش نہیں کرسکتے، ہر قیمت پہ ہمیں یہ افراد چاہیئں، انہیں رہا کیا جائے، پورے ملک میں آواز اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 812158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش