0
Friday 23 Aug 2019 07:41

بھارت پاکستان کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرے، ایمانیوئل میکرون

بھارت پاکستان کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرے، ایمانیوئل میکرون
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ بدلنے کا اقدام بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گلے پڑ گیا، مودی جس ملک پہنچے، وہاں کے لیڈر نے کشمیر کی صورتحال پر بات شروع کر دی۔ بھارتی وزیراعظم فرانس کے دورے پر ہیں، جہاں فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون سے ملاقات ہوئی تو فرانسیسی صدر نے مسئلہ کشمیر پر بات کی اور بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان سے مذاکرات کریں اور پاکستان سے مل کر مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کریں۔ ایمانیوئل میکرون نے کہا کہ فرانس کشمیر میں عام شہریوں کے حقوق پر توجہ مرکوز رکھے گا، ایل او سی کے اطراف آبادی کے مفادات اور حقوق یقینی بنانا ہوں گے، حالات خراب کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ صدر میکرون نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی بات کریں گے کہ کشمیر کے معاملے پر دو طرفہ بنیادوں پر بات ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 812168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش