QR CodeQR Code

مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر فرانس پہنچ گیا

23 Aug 2019 09:48

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ائیر انڈیا ون آج پاکستانی فضائی حدود سے گزرا، طیارے نے نئی دہلی سے اڑان بھری اور فرانس جانے کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی جس کے لئے پاکستانی حکام نے باقاعدہ اجازت دی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے فرانس پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ائیر انڈیا ون آج پاکستانی فضائی حدود سے گزرا، طیارے نے نئی دہلی سے اڑان بھری اور فرانس جانے کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، جس کے لئے پاکستانی حکام نے باقاعدہ اجازت دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ تقریباً دو گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا اور اس نے لاہور، جہلم اور پشاور کی فضائی حدود استعمال کی بعدازاں گزرتے ہوئے وہ فرانس چلا گیا۔ ذرائع کے مطابق فروری کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی وزیراعظم کے جہاز نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 812181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812181/مودی-کا-طیارہ-پاکستانی-فضائی-حدود-سے-گزر-کر-فرانس-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org