0
Friday 23 Aug 2019 10:45

سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل کیس کا فیصلہ سنادیا

سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل کیس کا فیصلہ سنادیا
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کا تین روز قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک  ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کیس میں پانچ ایشو سامنے آئے۔ پہلا یہ تھا کہ کونسا فورم ویڈیو پر فیصلہ دے سکتا ہے۔ دوسرا ایشو تھا کہ ویڈیو کو اصل کیسے جانا جائے۔ تیسرا معاملہ یہ تھا کہ اگر ویڈیو اصل ہے تو عدالت میں کیسے ثابت کیا جا سکے گا، چوتھا مسئلہ یہ تھا کہ ویڈیو اصل ثابت ہونے پر نواز شریف کی سزا پر کیا اثر ہو سکتا ہے، جبکہ پانچواں ایشو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے کنڈکٹ سے متعلق تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس کہا کہ ہم نے تمام ایشوز پر فیصلہ سنا دیا ہے، فیصلہ کی کاپی کچھ دیر میں جاری کردی جائے گی۔ سپریم کورٹ میں تین شہریوں اشتیاق مرزا، سہیل اختر اور طارق اسد نے جج ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس کے دوران احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ انہیں بلیک میل کرکے اور دباؤ ڈال کر نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا دینے پر مجبور کیا گیا تھا، وگرنہ نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا۔ تاہم ارشد ملک نے ایک روز بعد پریس ریلیز جاری کرکے مریم نواز کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
خبر کا کوڈ : 812183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب