0
Friday 23 Aug 2019 10:55

جی بی کو آئینی حقوق دینے میں جتنی تاخیر ہو گی، بھارت کو اتنا ہی فائدہ ہو گا، فدا ناشاد

جی بی کو آئینی حقوق دینے میں جتنی تاخیر ہو گی، بھارت کو اتنا ہی فائدہ ہو گا، فدا ناشاد
اسلام ٹائمز۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے میں جتنی تاخیر ہوگی، بھارت کو اتنا ہی فائدہ ہو گا۔ شگر میں خوبانی میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فدا محمد ناشاد کا کہنا تھا کہ کشمیر کاز کے بہانے جی بی کے عوام کو حقوق سے محروم رکھنا سراسر ناانصافی ہے، دشمن ملک بھارت ہر طرح سے جی بی پر قبضے کی کوشش کر رہا ہے اور بلتستان کے بعض حصوں پر انڈیا پہلے ہی قبضہ کر چکا ہے جس میں سیاچن کا وہ حصہ بھی شامل ہے جو پہلے بلتستان کا حصہ تھا، حکومتوں کی عدم دلچسپی کے باعث بھارت نے سیاچن پر قبضہ کر لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی بی کو قدرت نے انمول ذخائر سے نوازا ہے، تھوڑی سی توجہ دی جائے تو یہ سونا اگلنے والا صوبہ بن سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 812184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش