QR CodeQR Code

"اسکینڈینیویا" کا سفر ثمربخش تھا، محمد جواد ظریف

23 Aug 2019 11:01

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے شمالی یورپ کے دورے کے اختتام پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ناروے اور سویڈن کا ان کا یہ دورہ ثمر بخش تھا جبکہ انکی اگلی منزل فرانس ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ان کے برصغیر اسکینڈینیویا (ناروے اور سویڈن) کے دورے کا اختتام ثمر بخش تھا۔ ناروے میں ہم نے وہاں کے وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیر صنعت و تجارت اور دوسرے پارلیمانی ارکان سے ملاقات کی، جبکہ ناروے کے خارجہ امور کے ادارے میں خطاب کرتے ہوئے "آج کے زمانے میں کثیرالجہتی کے اصول اور قانون مندی کے مقابلے میں امریکہ کی یکطرفہ پرستی" پر گفتگو کرنے کا بھی موقع ملا جبکہ میری اگلی منزل فرانس ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، ایرانی جوہری معاہدے کے دوبارہ حصول کے متعلق فرانس کی پیشکش کے بارے میں فرانسوی صدر ایمانوئیل میکرون کے ساتھ آج جمعے کے دن سنجیدہ مذاکرات کا آغاز کریں گے۔ اس حوالے سے انہوں نے لکھا ہے کہ ایران اور فرانس، دونوں طرف سے بہت سی تجاویز دی جا چکی ہیں جبکہ کل (جمعے کے روز) ہم ملکر ان تجاویز پر غور کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 812185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812185/اسکینڈینیویا-کا-سفر-ثمربخش-تھا-محمد-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org