QR CodeQR Code

پنجاب پولیس کو پاک فوج سے تربیت دلانے کا فیصلہ

23 Aug 2019 21:08

انتہائی باوثوق ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پاک فوج کو ایک مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں فوج سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلئے صوبیدار، نائب صوبیدار اور حوالدار رینگ کے 100 ملازمین کی خدمات کچھ عرصے کیلئے پنجاب پولیس کے حوالے کی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کو پاک فوج سے تربیت دلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پاک فوج کو ایک مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں فوج سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلئے صوبیدار، نائب صوبیدار اور حوالدار رینگ کے 100 ملازمین کی خدمات کچھ عرصے کیلئے پنجاب پولیس کے حوالے کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ان ملازمین کو پنجاب پولیس کے ٹریننگ سٹنٹرز میں تعینات کیا جائے گا جہاں وہ پولیس کے نئے بھرتی ہونیوالے اہلکاروں کو خصوصی تربیت دیں گے جبکہ پرانے اہلکاروں کو خصوصی ریفریشر کورسز کروائیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پولیس کے نظام کو جدید خظوط پر استوار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور حالیہ اقدام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے بھرتی کا نظام بھی تبدیل کر دیا ہے اب روایتی بھرتی کی بجائے ماہرین نفسیات پہلے امیدواروں کا دماغی ٹیسٹ لیں گے اور ماہرین نفسیات کی کلیئرنس کے بعد ہی امیدوار پولیس میں بھرتی ہو سکے گا۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد شدت پسند ذہنیت کے افراد کو پولیس میں بھرتی ہونے سے روکنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 812203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812203/پنجاب-پولیس-کو-پاک-فوج-سے-تربیت-دلانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org