0
Friday 23 Aug 2019 21:31

محرم الحرام میں پاک فوج اور رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

محرم الحرام میں پاک فوج اور رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے محرم الحرام کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں جن کے مطابق محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کیلئے انتظامات ابھی سے شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق 10 محرم الحرام کو لاہور میں موبائل فون سروس بند رہے گی جبکہ جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے پنجاب پولیس اور صوبے بھر کے اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کیلئے سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بانیان مجالس سے روابط رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 812206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش