0
Friday 23 Aug 2019 12:40

بھارت کے اپنے بیراج کا بند ٹوٹ گیا، پاکستان سے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا

بھارت کے اپنے بیراج کا بند ٹوٹ گیا، پاکستان سے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی پنجاب میں قائم کردہ ہریکے بیراج کا بند ٹوٹنے سے اس کے کئی دیہی علاقے زیرِ آب گئے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان میں عارضی طور پر سیلاب کا خطرہ بھی ٹل گیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق  دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی جانے لگی جبکہ گنڈا سنگھ والا کے مقام سے آگے سیلاب کا خطرہ نہیں ہے۔ واضح رہے لائن آف کنڑول پر مسلسل بلااشتعال فائرنگ کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے پاکستان پر آبی جارحیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ دنوں انتہا پسند بھارتی حکومت نے لداخ ڈیم کے پانچ میں سے تین سپل ویز کھول دیئے تھے، جس کی وجہ سے دریائے سندھ اور ستلج میں سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا تھا۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائےستلج کے کنارے سےلوگوں کا انخلا یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 812217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب