QR CodeQR Code

بھارت کے اپنے بیراج کا بند ٹوٹ گیا، پاکستان سے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا

23 Aug 2019 12:40

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق  دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی جانے لگی جبکہ گنڈا سنگھ والا کے مقام سے آگے سیلاب کا خطرہ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی پنجاب میں قائم کردہ ہریکے بیراج کا بند ٹوٹنے سے اس کے کئی دیہی علاقے زیرِ آب گئے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان میں عارضی طور پر سیلاب کا خطرہ بھی ٹل گیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق  دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی جانے لگی جبکہ گنڈا سنگھ والا کے مقام سے آگے سیلاب کا خطرہ نہیں ہے۔ واضح رہے لائن آف کنڑول پر مسلسل بلااشتعال فائرنگ کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے پاکستان پر آبی جارحیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ دنوں انتہا پسند بھارتی حکومت نے لداخ ڈیم کے پانچ میں سے تین سپل ویز کھول دیئے تھے، جس کی وجہ سے دریائے سندھ اور ستلج میں سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا تھا۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائےستلج کے کنارے سےلوگوں کا انخلا یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 812217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812217/بھارت-کے-اپنے-بیراج-کا-بند-ٹوٹ-گیا-پاکستان-سے-سیلاب-خطرہ-ٹل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org