QR CodeQR Code

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف رٹ پٹیشن دائر

23 Aug 2019 13:32

رٹ پٹیشن کے مطابق قانون سے کوئی مبرا نہیں، 60 سال سے زائد عمر میں ریٹائرڈ منٹ ہوتی ہے، کسی بھی دوسری فورس کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع غیر قانونی قرار دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال توسیع کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں سینئر ایڈووکیٹ میاں عزیز الدین کاکا خیل کی جانب سے جمع کرائی گئی رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ رٹ پٹیشن کے مطابق قانون سے کوئی مبرا نہیں، 60 سال سے زائد عمر میں ریٹائرڈ منٹ ہوتی ہے، کسی بھی دوسری فورس کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع غیر قانونی قرار دی جائے۔ رٹ پٹیشن میں صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف، چیئرمین جوائنٹ سٹاف اور ڈیفنس سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 19 اگست کو وزیراعظم آفس سے ایک نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو موجودہ میعاد کی تکمیل کے بعد 3 سال کیلئے دوبارہ آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل اور سکیورٹی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 812228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812228/آرمی-چیف-کی-مدت-ملازمت-میں-توسیع-کیخلاف-رٹ-پٹیشن-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org