QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

23 Aug 2019 13:37

پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔ جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ قدرتی ذخائر سے مالا مال صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن سے یومیہ ایک ہزار 844 بیرل خام تیل حاصل کیا جاسکے گا۔ پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔ جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت سے پاکستان کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور نئی دریافت سے آئل سیکٹر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 812230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812230/خیبر-پختونخوا-میں-تیل-اور-گیس-کے-نئے-ذخائر-دریافت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org