QR CodeQR Code

سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں لگائے گئے متعدد کیمرے بند

23 Aug 2019 21:21

سیف سٹی اتھارٹی نے بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کیمروں کی خرابی کا ملبہ لاہور میں کیمرے نصب کرنیوالی کمپنی ہواوے پر ڈال دیا ہے۔ جبکہ ہواوے کمپنی نے ان الزامات کے پیش نظر سیف سٹی اتھارٹی کیساتھ مزید کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ہواوے کمپنی کے حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں کہا کہ لاہور میں کیمرے لگانے کا کام مکمل کر چکے ہیں اور اب وہ مزید سیف سٹی اتھارٹی کیساتھ نہیں چل سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں لگائے گئے متعدد کیمرے ’’اندھے‘‘ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سیف سٹی اتھارٹی نے بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کیمروں کی خرابی کا ملبہ لاہور میں کیمرے نصب کرنیوالی کمپنی ہواوے پر ڈال دیا ہے۔ جبکہ ہواوے کمپنی نے ان الزامات کے پیش نظر سیف سٹی اتھارٹی کیساتھ مزید کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ہواوے کمپنی کے حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں کہا کہ لاہور میں کیمرے لگانے کا کام مکمل کر چکے ہیں اور اب وہ مزید سیف سٹی اتھارٹی کیساتھ نہیں چل سکتے۔ اس موقع پر سیف سٹی اتھارٹی کے حکام نے اپنے تحفظات پیش کئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فریقین کا موقف سننے کے بعد چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حبیب الرحمان گیلانی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی نے فریقین کو بلا کر موقف سنا جس میں ہواوے کمپنی نے سیف سٹی اتھارٹی کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ دوسری جانب سیف سٹی حکام نے اجلاس میں کہا کہ شہر میں کمپنی کے لگائے گئے متعدد کیمرے بند ہیں۔ سیف سٹی حکام کے مطابق منصوبہ مکمل کیے بغیر ہواوے کمپنی کام ادھورا نہیں چھوڑ سکتی۔ کمیٹی نے ہواوے کمپنی اور سیف سٹی اتھارٹی کو دوبارہ سے منصوبے پر مفصل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد کمپنی کا معاہدہ ختم کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 812232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812232/سیف-سٹی-اتھارٹی-کی-جانب-سے-لاہور-میں-لگائے-گئے-متعدد-کیمرے-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org