QR CodeQR Code

وزیراعظم کا ندیم افضل چن کی جگہ فواد چوہدری کو ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

23 Aug 2019 15:07

میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزیراعظم عمران خان کا ترجمان مقرر کیا جائے گا، فواد چوہدری بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزیراعظم کے ترجمان کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان ندیم افضل چن نے وزیراعظم عمران خان سے معذرت کی ہے کہ وہ اس عہدے کے لیے موزوں نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو اپنا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنا ترجمان تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، میڈیا ذرائع  کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزیراعظم عمران خان کا ترجمان مقرر کیا جائے گا، فواد چوہدری بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزیراعظم کے ترجمان کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان ندیم افضل چن نے وزیراعظم عمران خان سے معذرت کی ہے کہ وہ اس عہدے کے لیے موزوں نہیں جب کہ فواد چوہدری کو ترجمان وزیراعظم مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن آئندہ چند دنوں جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فاٹا انتخابات مکمل ہونے کے بعد افتخار درانی بھی “سائیڈ لائن” کر دیئے گئے، افتخار درانی بطور معاون خصوصی وزیراعظم آفس میں دفتر میں نہیں بیٹھتے جبکہ گذشتہ کابینہ اجلاسوں میں افتخار درانی کو مدعو کیا گیا ہے۔ یاد رہے رواں سال جنوری میں ندیم افضل چن کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 812233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812233/وزیراعظم-کا-ندیم-افضل-چن-کی-جگہ-فواد-چوہدری-کو-ترجمان-مقرر-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org