QR CodeQR Code

بھارت عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے آپریشن کر سکتا ہے، وزیراعظم

23 Aug 2019 15:29

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بھارتی میڈیا کے اس پراپیگنڈہ کا ذکر کیا جس میں افغانستان سے دہشت گردوں کے مقبوضہ کشمیر میں داخلے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دعوے مقبوضہ کشمیر میں جاری نسل کشی کے ایجنڈے سے توجہ ہٹانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی قیادت کوئی جھوٹا آپریشن کر سکتی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بھارتی میڈیا کے اس پراپیگنڈہ کا ذکر کیا جس میں افغانستان سے دہشت گردوں کے مقبوضہ کشمیر میں داخلے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دعوے مقبوضہ کشمیر میں جاری نسل کشی کے ایجنڈے سے توجہ ہٹانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی برادری سے اوجھل کرنے کے لیے کوئی جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے۔ اس سے قبل اپنے ایک اور ٹویٹ میں عمران خان نے کہا تھا کہ بھارت پر ہندو نسل پرست، فاشسٹ قیادت اور نظریے کا قبضہ ہے اور اس نے جرمن نازیوں کی سوچ اپنا لی ہے۔ انہوں نے کہا تے تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے کشمیر کا محاصرہ جاری ہے جس کے بعد دنیا بھر خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہیے تھیں اور وہاں اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھیجا جانا چاہیے تھا۔


خبر کا کوڈ: 812235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812235/بھارت-عالمی-برادری-کی-توجہ-ہٹانے-کے-لیے-ا-پریشن-کر-سکتا-ہے-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org