QR CodeQR Code

وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی کی گورنر کے ہاتھوں سرزنش، اندرونی کہانی سامنے آگئی

23 Aug 2019 15:32

گورنر نے وائس چانسلر ڈاکٹر طارق محمود انصاری سے پوچھا کہ جب سینڈیکیٹ ممبر کو سٹیج پر نہیں بٹھایا تو صوبائی وزیر کیوں بیٹھا؟، ذرائع کے مطابق وائس چانسلر نے بتایا کہ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کی ذاتی خواہش پر سٹیج پر ان کی نشست مختص کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے کانووکیشن میں سٹیج پر بیٹھنے کا معاملہ، سینڈیکیٹ ممبر و ایم پی اے ندیم قریشی کو سٹیج پر نہ بٹھانے پر گورنر پنجاب نے وائس چانسلر کی سرزنش کر دی، کانووکیشن کے بعد سرکٹ ہاوس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وائس چانسلر سینڈیکیٹ ممبر کو سٹیج پر نہ بٹھانے کے معاملہ کی جانچ پڑتال کی، گورنر نے وائس چانسلر ڈاکٹر طارق محمود انصاری سے پوچھا کہ جب سینڈیکیٹ ممبر کو سٹیج پر نہیں بٹھایا تو صوبائی وزیر کیوں بیٹھا۔ ذرائع کے مطابق وائس چانسلر نے بتایا کہ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کی ذاتی خواہش پر سٹیج پر ان کی نشست مختص کی گئی، جس پر گورنر چوہدری سرور نے وائس چانسلر کی سرزنش کی اور کہا کہ اگر صوبائی وزیر کو سٹیج پر جگہ دی تو سینڈیکیٹ ممبر ندیم قریشی کو بھی عزت دیتے ہوئے سٹیج پر بٹھانا چاہیئے تھا۔


خبر کا کوڈ: 812236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812236/وائس-چانسلر-زکریا-یونیورسٹی-کی-گورنر-کے-ہاتھوں-سرزنش-اندرونی-کہانی-سامنے-آگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org