0
Friday 23 Aug 2019 17:38

ملتان، کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملتان انتظامیہ کے زیراہتمام ریلی

ملتان، کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملتان انتظامیہ کے زیراہتمام ریلی
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پائلٹ سکینڈری سکول سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران نے کی، ریلی میں سکول کے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی مظالم رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آغا ظہیر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہر جمعہ کو ریلی نکالی جائے گی، کشمیریوں سے آزادی کا حق جبر سے نہیں چھینا جا سکتا، کشمیریوں کی آزادی کی منزل بہت قریب ہے، ریلی کے ذریعے دنیا کو پیغام دیا گیا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 812247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب