0
Friday 23 Aug 2019 17:52

رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور کو سندھ اسمبلی لانے کیلئے قرارداد منظور

رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور کو سندھ اسمبلی لانے کیلئے قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے پیش کردہ قرارداد منظور کرلی گئی، جس کے بعد اسپیکر سراج درانی نے اجلاس پیر 25 اگست تک ملتوی کردیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، پیپلز پارٹی کی رکن سیدہ ماروی راشدی نے فریال تالپور کی اگلے اجلاس میں شرکت کیلئے قرارداد پیش کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر نے 16 جولائی کو پروڈکشن آرڈر جاری کیا، اس کے باوجود فریال تالپور کو اسمبلی نہیں لایا جا رہا۔ ایوان میں موجود پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین نے قرارداد کے حق میں رائے دی جس پر اسے منظور کرلیا گیا۔ بعد ازاں اسپیکر سراج درانی نے اجلاس پیر 25 اگست کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور ان دنوں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جیل بھگت رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 812250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش