0
Friday 23 Aug 2019 17:56

حشد الشعبی عراق کی فوجی بیس پر اسرائیل نے ہوائی حملہ کیا ہے، امریکی حکام

حشد الشعبی عراق کی فوجی بیس پر اسرائیل نے ہوائی حملہ کیا ہے، امریکی حکام
اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کی عوامی فورسز حشد الشعبی کے فوجی مرکز میں ہونے والے دھماکوں کا سبب اسرائیل کا ہوائی حملہ تھا۔ اطلاعات کے مطابق ایک امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" کو دو امریکی اعلیٰ حکام نے جمعرات کے دن حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گذشتہ کچھ دنوں کے دوران اسرائیل نے عراقی عوامی فورسز حشد الشعبی کے اسلحے کے کئی ایک گوداموں پر ہوائی حملے کئے ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے مغربی ایشیا کی انٹیلیجنس سے تعلق رکھنے والے عالی رتبہ ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے 19 جولائی کو بھی عراق کے شمال میں واقع ایک فوجی بیس پر حملہ کیا تھا۔

یہ امریکی اخبار گذشتہ چالیس سالوں کے دوران اسرائیل کی طرف سے پہلی مرتبہ عراقی فوجی مراکز پر وسیع پیمانے پر ہونے والے ان ہوائی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ عراق پر ہونے والی یہ جارحیت عراق کو نہ صرف عدم استحکام سے دوچار کرسکتی ہے، بلکہ اسے ایران اور امریکہ کے درمیان موجود تنازع میں بھی بری طرح پھنسا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ باوجود اس کے کہ غاصب صیہونی رژیم نے ان حملوں کے بارے میں سکوت کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے چند روز قبل ہی اپنے یوکرائن کے دورے کے دوران اپنے اس دعوے کے ضمن میں کہ اسرائیل دنیا میں جس جگہ چاہے گا، ایران کے مفاد پر حملہ کرے گا، عراق میں ہونے والے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 812252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش