0
Friday 23 Aug 2019 17:59

کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں کیلئے وزیراعظم کی طرف سے خوشخبری ہے، فیصل واوڈا

کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں کیلئے وزیراعظم کی طرف سے خوشخبری ہے، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا  نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، آج کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں کے لئے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے خوشخبری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر پانی کا مسئلہ حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات کے بعد صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم سے بجٹ منظور کرالیا، عمران خان مسائل کا حل چاہتے ہیں، ہمیں کریڈٹ نہیں چاہیئے، سندھ حکومت کیساتھ مل کر پانی کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اور سندھ ہم سب کا ہے، سیاسی نظریات مختلف ہوسکتے ہیں لیکن ملکی مفاد میں ہم ایک ہیں، وزیراعظم سندھ سے متعلق بہت فکرمند ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے ہماری تجویز کو سراہا ہے، ہم میں سیاسی تعصب نہیں ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم کھلے دل سے آگے بڑھ رہے ہیں، ایک دوسرے کے پاس بار بار آئیں گے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ دوریاں ختم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ کی رقم تک کوئی رسائی نہیں، وہ سپریم کورٹ کی مانیٹرنگ میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 812253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب