QR CodeQR Code

ہم سب کا مفاد پاکستان کی بہتری اور عوام کی ترقی ہے، مرتضیٰ وہاب

23 Aug 2019 18:03

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ فیصل واوڈا کی طرح دیگر وزراء سے بھی گزارش ہے کہ منصوبے سے پہلے سندھ حکومت سے رابطہ کریں، دیگر وفاقی ادارے بھی اسی طرح کام کریں تو بہتر ہوگا، ہمارا مقصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم سب کا مفاد پاکستان کی بہتری اور عوام کی ترقی ہے۔ فیصل واوڈا کی طرح دیگر وزراء سے بھی گزارش ہے کہ منصوبے سے پہلے سندھ حکومت سے رابطہ کریں، دیگر وفاقی ادارے بھی اسی طرح کام کریں تو بہتر ہوگا، ہمارا مقصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا پڑے گا، کچرا ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنا کراچی کی خدمت نہیں۔ اس موقع پر سہیل انور سیال نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ سب سے پہلے پاکستان۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی کے حوالے سے منصوبے پر وفاق کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ہمارے کچھ تحفظات ہیں جنہیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، وفاق نے پانی کے مسئلے پر ہمارے مؤقف کو تسلیم کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 812254

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812254/ہم-سب-کا-مفاد-پاکستان-کی-بہتری-اور-عوام-ترقی-ہے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org