QR CodeQR Code

کراچی کے کچرے پر سیاست کرکے سیاست کا کچرا نہ کیا جائے، خواجہ اظہار الحسن

23 Aug 2019 18:06

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کے الیکٹرک کے نظام میں نقائص ہیں، کے الیکٹرک کی جانب سے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے متاثرین کے لئے کچھ نہیں کیا گیا، جبکہ ان اموات کا ذمہ دار کے الیکٹرک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے کچرے پر سیاست کرکے سیاست کا کچرا نہ کیا جائے۔ رہنما ایم کیو ایم پاکستان خواجہ اظہار الحسن نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے مسائل کو لے کر لطف اندوز ہو رہی ہے، مئیر کراچی اور علی زیدی کی صفائی مہم کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ خواجہ اظہار نے کے الیکٹرک کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کے الیکٹرک کے نظام میں نقائص ہیں، کے الیکٹرک کی جانب سے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے متاثرین کے لئے کچھ نہیں کیا گیا، جبکہ ان اموات کا ذمہ دار کے الیکٹرک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو چاہیئے کہ شہر کے کھمبوں کو ارتھ فری کرے اور متاثرین کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 812255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812255/کراچی-کے-کچرے-پر-سیاست-کرکے-کا-کچرا-نہ-کیا-جائے-خواجہ-اظہار-الحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org