QR CodeQR Code

عراق سمیت ہر ملک میں اسرائیل کیخلاف ایران کے قائم کردہ فوجی مراکز کو نشانہ بنائینگے، بنجمن نیتن یاہو

23 Aug 2019 18:25

جمعرات کے روز غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو یوکرائن کے دورے کے دوران حشد الشعبی کے فوجی مرکز میں ہونیوالے دھماکے پر حشد الشعبی کے نائب کمانڈر "ابومہدی المہندس" کے اس بیان کا جواب میں کہ امریکیوں نے عراقی سرزمین پر حملہ آور ہونے کیلئے 4 اسرائیلی ڈرونز کو رستہ فراہم کیا ہے، اعتراف کئے بغیر نہ رہ سکے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے یوکرائن کے دورے کے دوران حشد الشعبی کے نائب کمانڈر "ابومہدی المہندس" کیطرف سے حشد الشعبی کے فوجی مرکز میں ہونے والے دھماکے پر ان کے اس بیان کے جواب میں کہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں نے 4 اسرائیلی ڈرونز کو عراقی سرزمین پر حملہ آور ہونے کے لئے محفوظ رستہ فراہم کیا ہے، کہا ہے کہ اسرائیل، ایران کی طرف سے عراق سمیت دنیا کے کسی ملک میں اسرائیل کے خلاف بننے والے فوجی مراکز کو اپنا نشانہ بنائے گا۔ بنجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج عراق سمیت دنیا کے ہر اس ملک میں جہاں ایران اسرائیل کے خلاف فوجی مراکز قائم کرتا ہے، آپریشنز کرتی ہے۔ غاصب صیہونی رژیم کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران، اسرائیل کے خلاف عراق، یمن، شام اور لبنان میں فوجی مراکز قائم کر رہا ہے۔ بنجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل، ایران کے ان اقدامات کے جواب میں عراق اور شام سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آپریشنز انجام دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی عوامی فورسز حشد الشعبی کے نائب کمانڈر "ابومہدی المہندس" نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے عراقی فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کے لئے 4 اسرائیلی ڈرونز کو عراق کی سرزمین پر داخل ہونے کے لئے محفوظ رستہ فراہم کیا ہے۔ عراقی میڈیا نے منگل کے روز عراقی صوبے صلاح الدین میں واقع "بلد" نامی فوجی مرکز میں آگ لگنے اور دھماکے ہونے کی خبر دی تھی جبکہ اس فوجی مرکز کے ساتھ منسلک عراقی عوامی فورسز "الحشد الشعبی" کے اسلحے کا گودام بھی جل گیا تھا جبکہ اس تمامتر صورتحال میں حشد الشعبی کے نائب کمانڈر "ابومہدی المہندس" نے اپنے ایک بیان میں اس بات پر تاکید کی تھی کہ حشد الشعبی اس جیسے اقدامات کے جواب میں اپنے اور اپنے فوجی مراکز کے دفاع کے علاوہ کوئی اور انتخاب نہیں رکھتی اور وہ اس مقصد کے حصول کے لئے اپنے موجودہ اسلحے کے ساتھ ساتھ اب انتہائی پیشرفتہ اسلحہ بھی استعمال کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 812258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812258/عراق-سمیت-ہر-ملک-میں-اسرائیل-کیخلاف-ایران-کے-قائم-کردہ-فوجی-مراکز-کو-نشانہ-بنائینگے-بنجمن-نیتن-یاہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org