0
Friday 23 Aug 2019 18:27

عمران خان کا جرمن چانسلر سے رابطہ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات پر تبادلہ خیال

عمران خان کا جرمن چانسلر سے رابطہ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدام پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے جرمن چانسلر کو  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کا امن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ جرمن چانسلر نے کشیدہ صورتحال میں کمی کے لئے ڈی ایسکلیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں قیام امن قائم رکھنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہو رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو، بلیک آؤٹ، مواصلاتی نظام بند ہے، وادی میں ادویات، خوراک کی شدید قلت پیدا چکی ہے، بھارتی اقدامات سے بڑی تعداد میں کشمیریوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قیمتی جانوں کا ضیاع کسی صورت نہیں ہونا چاہیئے، بھارت ایل او سی پر کوئی بڑا ڈرامہ رچا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے بھارت کی کسی بھی ممکنہ کوششوں پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے جرمن چانسلر کو بھارتی حکومت کے ممکنہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

 
خبر کا کوڈ : 812259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب