QR CodeQR Code

عدالت نے وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایچ سے رپورٹ طلب کرلی

یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت

23 Aug 2019 18:40

کیس کے وکیل ملک مسرور حیدر نے کہا ہے کہ 8 اگست سے محمد یافث نوید ہاشمی لاپتہ ہیں، 15 دن گزرنے کے باوجود ابھی تک محمد یافث نوید ہاشمی سے متعلق پولیس سراغ نہیں لگا سکی، عدالت نے کیس پر سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ 8 اگست کو اسلام آباد سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے ہائیکورٹ بار ملتان کے سابق نائب صدر اور معروف قانون دان یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، ملتان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی، ملتان بار سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر راجہ انعام منہاس اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

صدر ملتان ہائیکورٹ بار ملک حیدر عثمان نے کہا کہ ملتان بار کے سابق نائب صدر محمد یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ بلیو ایریا سے پراسرار طور پر غائب ہوئے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ پٹیشن ملتان ہائیکورٹ بار کی جانب سے داخل کی گئی ہے، کیس کے وکیل ملک مسرور حیدر نے کہا ہے کہ  8 اگست سے محمد یافث نوید ہاشمی لاپتہ ہیں، 15 دن گزرنے کے باوجود ابھی تک محمد یافث نوید ہاشمی سے متعلق پولیس سراغ نہیں لگا سکی، جس پر عدالت نے وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپوٹ طلب کر لی، عدالت نے کیس پر سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 812262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812262/یافث-نوید-ہاشمی-کی-جبری-گمشدگی-کے-حوالے-سے-اسلام-آباد-ہائیکورٹ-میں-سماعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org