0
Friday 23 Aug 2019 19:35

صدر نے بدنیتی پر مبنی ارادے سے اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی کی، رضا ربانی

صدر نے بدنیتی پر مبنی ارادے سے اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی کی، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ ایک بیان میں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ افسوسناک ہے پارلیمنٹ اور آئین پر حملہ اندر سے کیا گیا، صدر نے بدنیتی پر مبنی ارادے سے اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی کی۔
 
صدر نے اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی کی، رضا ربانی
 
 
 
 
 
 
 
 
 
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ صدر پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، انہوں نے اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی کی، اٹھارویں ترمیم میں صوابدیدی اختیار کے الفاظ ہٹا کر پارلیمانی کمیٹی کو شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اتفاق رائے سے ممبران کے تین نام بھیجتے ہیں، وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان ابتدائی مشاورت نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 812276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش