0
Friday 23 Aug 2019 21:45

علامہ حمید امامی کی محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کی ہدایت

علامہ حمید امامی کی محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے صوبائی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی کو محرم الحرام 1441ھ کے لئے تنظیمی و انتظامی ہدایات جاری کر دیں۔ محرم الحرام 1441ھ کے حوالے شیعہ علماء کونسل کے پی کے کے آرگنائزر و صدر علامہ حمید حسین امامی نے صوبائی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی کو تمام ضروری انتظامی اور تنظیمی نوعیت کی ہدایات جاری کر دیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی آرگنائزر نے صوبہ بھر کی انتظامیہ بشمول ضلعی حکومت و دیگر سکیورٹی اداروں سے ملاقات کرنے کا کہا اور محرم الحرام کے لئے باہمی روابط کو مضبوط اور مستحکم کرنے کا کہا۔ اس کے علاوہ تنظیمی ہدایات میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کی صوبائی محرم کمیٹی کی تشکیل اور تمام اضلاع میں موجود ضلعی آرگنائزرز کو بھی متعلقہ ضلعوں میں محرم کمیٹی کی تشکیل دینا اور کنٹرول روم قائم کرنا شامل ہے۔

اضلاع میں پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، مانسہرہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ، ہنگو، پارا چنار و دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صوبائی جنرل سیکرٹری کو اختیار دیا گیا کہ وہ علماء کرام و ذاکرین عظام کی صوبہ بندی اور شیڈول 4 جیسے مسائل میں اپنا کردار ادا کریں۔ صوبائی صدر نے صوبائی دفتر کو محرم الحرام کو میں 24 گھنٹے فعال رکھنے کا کہا، تاکہ کسی بھی ہنگامی یا ناخوشگوار صورتحال میں صوبائی و مرکزی ذمہ داران سے رابطہ کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ سکیورٹی کے حوالے سے اسکاوٹس تنظیموں سے بھی رابطہ میں رہنے کا کہا گیا۔
خبر کا کوڈ : 812285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش