QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین پاکستان قیام امن کے سلسلے میں ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ ہوگی، مولانا ڈومکی

23 Aug 2019 21:59

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ لاڑکانہ ڈویژن مسلسل دہشتگردی کے نشانے پر رہا ہے، اس لئے کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈیز پولیس اور اسکاوٹس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کمشنر لاڑکانہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں اہم اجلاس ہوا۔ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز، رینجرز افسران، علمائے کرام ،بانیان عزاداری کی شرکت۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، سید علی اکبر شاہ، عبدالرزاق جلبانی و دیگر نے ایم ڈبلیو ایم اور ملت جعفریہ کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ لاڑکانہ ڈویژن مسلسل دہشت گردی کے نشانے پر رہا ہے، اس لئے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈیز پولیس اور اسکاوٹس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات کے پہلے حصے میں کسی جگہ پر بجلی نہیں جانی چاہیئے کیونکہ ہر شہر اور قصبے میں عزاداری کے پروگرامز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں شب عاشورہ دہشت گردی کا سانحہ قیامت صغریٰ تھی۔ دہشت گرد گروہ کے خلاف پولیس اور رینجرز کی کارروائی لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قیام امن کے سلسلے میں ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 812289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812289/مجلس-وحدت-مسلمین-پاکستان-قیام-امن-کے-سلسلے-میں-ریاستی-اداروں-شانہ-بشانہ-ہوگی-مولانا-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org