QR CodeQR Code

اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو بھارت کو روکنے کے لیے آگے آنا ہوگا، چوہدری محمد سرور

23 Aug 2019 22:20

ٹوئٹر پر مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم کے شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لئے کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت بے نقاب ہوچکی ہے، اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو بھارت کو روکنے کے لیے آگے آنا ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم کے شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لئے کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، بھارت فوج کی وادی میں دہشت گردی پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور درندگی سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا۔ وزیرخارجہ نے سوئس، آئیوری کوسٹ اور نیپال کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، اس دوران بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 812290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812290/اقوام-متحدہ-سمیت-تمام-عالمی-اداروں-کو-بھارت-روکنے-کے-لیے-آگے-آنا-ہوگا-چوہدری-محمد-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org