QR CodeQR Code

بلاول زرداری حادثاتی لیڈر ہیں بڑی بڑی باتیں نہیں کریں، حلیم عادل شیخ

23 Aug 2019 23:33

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف سندھ کے صدر نے کہا کہ سندھ میں کچھ پکتا ہوا دیکھ رہا ہوں، اراکین صوبائی اسمبلی کے اترے ہوئے چہرے دیکھ رہا ہوں، آپس میں لڑ رہے ہیں، 4 سے 5 وزیراعلیٰ کے امیدوار پیپلز پارٹی میں کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہےکہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی، ایک دن نیب کے ہاتھ آئے گی، جس نے بھی کرپشن کی، اس کا احتساب ضرور ہوگا، پیہلز پارٹی اور نواز لیگ لیکس پارٹیاں ہیں، میمو گیٹ اسکینڈل میں حسین حقانی مرکزی کردار تھا، بلاول زرداری صاحب بڑی بڑی باتیں نہیں کرو، آپ حادثاتی لیڈر ہو، عوامی لیڈر ہوتے تو سندھ کی عوام کے مسائل حل کیلئے کوششیں کرتے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ میں جو بارشوں کا ٹریلر دکھا کے سارے سیم نالے ٹوٹ گئے، بارش کے 20 دن گزرنے کے بعد آج بھی شاہ فیصل کالونی اور دیگر علاقے گٹر کے پانی میں ڈوبے ہیں، ڈویلپمنٹ فنڈ کے پیسے کھا گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتالیس ارکان پر کیسز ہیں، پیپلز پارٹی کے لوگوں کا پیٹ نہیں پھٹتا حرام کھا کھا کر۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کچھ پکتا ہوا دیکھ رہا ہوں، اراکین صوبائی اسمبلی کے اترے ہوئے چہرے دیکھ رہا ہوں، آپس میں لڑ رہے ہیں، 4 سے 5 وزیراعلیٰ کے امیدوار پیپلز پارٹی میں کھڑے ہیں، ہم کسی غیر آئینی اور غیر سیاسی کام پر یقین نہیں رکھتے۔


خبر کا کوڈ: 812297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812297/بلاول-زرداری-حادثاتی-لیڈر-ہیں-بڑی-باتیں-نہیں-کریں-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org