0
Friday 23 Aug 2019 23:56

گوادر پورے پاکستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کرے گا، جام کمال خان

گوادر پورے پاکستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کرے گا، جام کمال خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان سردار جام کمال کا کہنا ہے کہ جدید گوادر کا ماسٹر پلان تیار کرلیا گیا ہے، اب گوادر کی حقیقی ترقی کا عمل شروع ہوگا یہ سال گوادر کا سال ہوگا۔ گوادر میں پاک چائنا یوتھ کنکلیو کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ یہ سال گوادر کا سال ہے، حکومت نے جدید گوادر کا ماسٹر پلان تیار کرلیا ہے اور ترقی کا عمل بھی تیز کرلیا گیا ہے اب گوادر کی حقیقی ترقی کا عمل شروع ہوگا۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ گوادر میں سنگھار ہاؤسنگ سوسائٹی میں تعمیراتی سرگرمیاں شروع کررہے ہیں، جدید گوادر کی تعمیر کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ماسٹر پلان تشکیل دے دیا ہے، اس پلان پر خطے کے جدید ترین اسمارٹ سٹی کی بنیاد رکھی جائے گی۔

سردار جام کمال کا کہنا تھا کہ گوادر کے لینڈ ریکارڈ کے نظام کو خودکار بنارہے ہیں، سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے گوادر میں ون ونڈو کی سہولت اور وزیراعلٰی سیکریٹریٹ قائم کررہے ہیں، جو جلد کام شروع کردے گا، جبکہ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کا کام بھی آئندہ ماہ سے شروع کردیا جائے گا، یہی گوادر پورے پاکستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کرے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 812299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب