QR CodeQR Code

عوام رقم صرف بینک یا منی ایکسچینج سے ہی منتقل کریں، اسٹیٹ بینک

24 Aug 2019 00:35

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ غير قانونی زرمبادلہ کے کاروبار ميں ملوث افراد يا ادارے کے خلاف اور غير قانونی کرنسی کے کاروبار اور حوالہ، ہنڈی آپريٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ اسٹيٹ بينک آف پاکستان نے عوام کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ سے محفوظ رکھنے کی مہم شروع کر دی۔ اسٹیٹ بینک نے غير قانونی فارن ايکسچينج آپريٹرز کو خبردار کیا ہے کہ فارن کرنسی کی غير مجاز خريد و فروخت اور منتقلی غير قانونی ہے, اس لیے صرف مجاز بينکوں اور ايکس چينج کمپنيوں کو ہی زرمبادلہ کا کاروبار کرنے کی اجازت ہے۔ اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ غير قانونی زرمبادلہ کے کاروبار ميں ملوث افراد يا ادارے کے خلاف اور غير قانونی کرنسی کے کاروبار اور حوالہ، ہنڈی آپريٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ مرکزی بینک نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ صرف مجاز بينکوں اور ايکس چينج کمپنيوں کے ذريعے زرمبادلہ کی منتقلی کريں اور اپنی ٹرانزيکشن کی سسٹم جنريٹڈ آفيشل رسيد حاصل کرنا نہ بھوليں.


خبر کا کوڈ: 812308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812308/عوام-رقم-صرف-بینک-یا-منی-ایکسچینج-سے-ہی-منتقل-کریں-اسٹیٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org