QR CodeQR Code

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کا مختلف ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا معائنہ

24 Aug 2019 00:10

اس موقع پر فوڈ سیفٹی ٹیم کیجانب سے عوام کو معیاری و محفوظ اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنانے، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پروڈکشن کی تیاری اور صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے جمعرات کے روز ائیرپورٹ روڈ پر قائم مختلف ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نقیب اللہ ناصر کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے معائنے کے دوران مذکورہ کھانے پینے کے مراکز میں فروخت ہونے والی اشیاء کے معیار اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تکتو نائٹس ریسٹورنٹ، ایپل فاسٹ فوڈ، بیٹھک ریسٹورنٹ، محفل ریسٹورنٹ اور کباب رول ریسٹورنٹ سمیت مختلف کھانے پینے کے مراکز کے مالکان و عملے کو فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے عوام کو معیاری و محفوظ اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنانے، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پروڈکشن کی تیاری اور صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئیں، جبکہ متعدد کو خصوصی ہدایت نامے اور اصلاحی نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 812311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812311/بلوچستان-فوڈ-اتھارٹی-کی-سیفٹی-ٹیم-کا-مختلف-ریسٹورنٹس-اور-فاسٹ-پوائنٹس-معائنہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org