0
Saturday 24 Aug 2019 08:09

بھارت نے یکطرفہ اقدام اٹھا کر کشمیریوں کا حق چھینا ہے، مسعود خان

بھارت نے یکطرفہ اقدام اٹھا کر کشمیریوں کا حق چھینا ہے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت 72 سال سے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے، 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر نیا حملہ کیا۔ کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے یکطرفہ اقدام اٹھا کر کشمیریوں کا حق چھینا ہے۔ بھارت نے یہ غاصبانہ اقدام اٹھا کر کشمیریوں سے ان کا گھر چھین لیا۔ سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ اس نے ناصرف کشمیریوں بلکہ امت مسلمہ کی غیرت کو للکارا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری دنیا کی سب سے بہادر قوم ہیں۔ 8 لاکھ 80 ہزار بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہے ہیں۔ بھارت نے کشمیر کو جیل بنا دیا ہے۔ صدر آزادکشمیر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کا کشمیریوں کی حمایت پر شکر گزار ہوں۔ جنگ کا آغاز بھارت نے کیا لیکن ختم ہم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 812317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب