QR CodeQR Code

بھارت نے یکطرفہ اقدام اٹھا کر کشمیریوں کا حق چھینا ہے، مسعود خان

24 Aug 2019 08:09

کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019ء کے بعد سے مقبوضہ کشمیر کا خطہ دنیا سے مکمل طور پر کٹا ہوا ہے۔ آہنی پردے کے پیچھے سے جو اطلاعات مختلف ذرائع سے مل رہی وہ انتہائی تشویشناک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت 72 سال سے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے، 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر نیا حملہ کیا۔ کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے یکطرفہ اقدام اٹھا کر کشمیریوں کا حق چھینا ہے۔ بھارت نے یہ غاصبانہ اقدام اٹھا کر کشمیریوں سے ان کا گھر چھین لیا۔ سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ اس نے ناصرف کشمیریوں بلکہ امت مسلمہ کی غیرت کو للکارا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری دنیا کی سب سے بہادر قوم ہیں۔ 8 لاکھ 80 ہزار بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہے ہیں۔ بھارت نے کشمیر کو جیل بنا دیا ہے۔ صدر آزادکشمیر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کا کشمیریوں کی حمایت پر شکر گزار ہوں۔ جنگ کا آغاز بھارت نے کیا لیکن ختم ہم کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 812317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812317/بھارت-نے-یکطرفہ-اقدام-اٹھا-کر-کشمیریوں-کا-حق-چھینا-ہے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org