0
Saturday 24 Aug 2019 08:34

شام، صوبہ ادلب میں مزید علاقے دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد

شام، صوبہ ادلب میں مزید علاقے دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد
اسلام ٹائمز۔ شامی افواج کی جانب سے صوبہ ادلب کے اسٹریٹجک شہر "خان شیخون" کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کروا لینے اور اب جنوبی ادلب کے اہم شہر "تل الصیاد" پر سے بھی دہشتگردوں کے قبضے کو ختم کر دینے کے بعد صوبہ ادلب اور حماہ میں ان کی پیشقدمی کی رفتار انتہائی بڑھ گئی ہے، جبکہ ان علاقوں میں قابض دہشتگردوں کی جیلوں میں قید بہت سے شامی شہری بھی شامی افواج کے زیر کنٹرول علاقوں میں پناہ لے چکے ہیں، جس کی وجہ سے دہشتگردوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں شامی افواج کا نفوذ بھی پہلے سے کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ واضح رہے کہ کفرزیتا، اللطامنہ، لطمین، مورک، تل فاس اور لحایا سمیت شامی صوبے حماہ کے جنوبی علاقوں پر قابض دہشتگرد چند روز قبل ہی شامی افواج کی تیز پیشقدمی کے باعث اپنی امدادی لائنوں کے کٹ جانے کے خوف سے ان علاقوں کو خالی کرکے فرار اختیار کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 812319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش