QR CodeQR Code

شامی صوبوں ادلب اور حماہ میں دہشتگردوں کی بڑی شکست پر اردوغان کا شدید ردعمل

24 Aug 2019 09:02

شام کے شمالی صوبوں میں جاری دہشتگردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر شامی افواج کا آپریشن جو دہشتگردوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونے کے قریب ہے، کے دوران ترکی کیجانب سے دہشتگردوں کو ملنے والی امدادی کھیپ کے پکڑے جانے کے بعد سے ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان نے ادلب میں دہشتگردوں کیخلاف جاری اس آپریشن کیخلاف کھلے بندوں اپنا ردعمل ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ کچھ دنوں میں امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ شامی صوبے ادلب میں آنے والی تازہ ترین تبدیلیوں پر گفتگو کریں گے۔ اسی طرح رجب طیب اردوغان نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے منگل کے روز ماسکو کا سفر بھی کریں گے، تاکہ روسی حکام کے ساتھ شامی صوبے ادلب میں شامی افواج کی طرف سے جاری آپریشن میں شدت آنے کے بارے میں گفتگو کریں۔ واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان نے شامی صوبے ادلب میں سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کی انجام دہی کے لئے معاہدہ بھی کر رکھا ہے۔

دوسری جانب ادلب میں جاری بین الاقوامی دہشتگردوں کے خلاف شامی افواج کے آپریشن کے خلاف ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان کے ردعمل میں تب شدت آئی جب شامی افواج نے اپنے آپریشن کے دوران ترک فوج کی طرف سے دہشتگردوں خصوصاً جبہۃ النصرہ کو ملنے والی بھاری جنگی مہمات پر مشتمل فوجی امداد کے ایک قافلے کو اپنا نشانہ بنایا اور اسی حوالے سے ترکی کی ایک چیک پوسٹ کا محاصرہ بھی کیا۔ اس کے جواب میں ترکی کی وزارت دفاع نے شامی فوج کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے ماقبل طے شدہ توافق اور انجام شدہ مذاکرات کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ یہ تمام حوادث ایک ایسے وقت میں پیش آئے ہیں، جب ترک فوج کی طرف سے بھیجا گیا بھاری جنگی مہمات پر مشتمل فوجی امدادی قافلہ شامی صوبے حماہ کے جنوب میں واقع شہر "خان شیخون" میں شامی افواج کے خلاف جنگ لڑنے میں مصروف دہشتگرد گروہ جبہۃ النصرہ کو ان کی شکست سے پہلے ملنا طے تھا۔


خبر کا کوڈ: 812324

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812324/شامی-صوبوں-ادلب-اور-حماہ-میں-دہشتگردوں-کی-بڑی-شکست-پر-اردوغان-کا-شدید-ردعمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org