QR CodeQR Code

شمالی کوریا کا شارٹ رینج بیلسٹک میزائلز کا تجربہ

24 Aug 2019 11:27

جون میں امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان کی ملاقات کےبعد سے شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا یہ ساتواں تجربہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے ایک بار پھر دو شارٹ رینج بیلسٹک میزائلز کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کورین افواج کا کہنا ہے کہ آج صبح شمالی کوریا نے دو شارٹ رینج بیلسٹک میزائل سمندر میں داغے ہیں۔ جون میں امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان کی ملاقات کےبعد سے شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا یہ ساتواں تجربہ ہے۔ اس سے قبل ترجمان شمالی کورین وزارت خارجہ نے امریکی میزائل تجربے پر ردعمل دیتےہوئے کہا تھا کہ مذاکرات سے متعلق شمالی کوریا کے موقف میں تبدیلی نہیں آئی ہے، تاہم عسکری خطرات کے ساتھ مذاکرات فائدہ مند نہیں ثابت ہوں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 812340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812340/شمالی-کوریا-کا-شارٹ-رینج-بیلسٹک-میزائلز-تجربہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org