QR CodeQR Code

ڈی آئی خان, سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 افراد جاں بحق

24 Aug 2019 12:10

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اس افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اس افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک شخص ہوٹل اور دوسرا پیٹرول پمپ پر کام کرتا تھا۔ جانبحق ہونے والوں کے نام نقیب اور سمیع اللہ ہیں۔ یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشت گردوں اور پولیس میں فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔ واضح رہے کہ رواں برس فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروآ کی حدود میں انڈس ہائی وے کے قریب پولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او طاہرنواز سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 8 تھی اور وہ موٹرسائیکلوں پر آئے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 812349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812349/ڈی-آئی-خان-سکیورٹی-چیک-پوسٹ-پر-حملہ-2-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org