0
Saturday 24 Aug 2019 12:43

پیپلز پارٹی کا ارکان سینیٹ کی جانب سے وفاداریاں تبدیل کرنے کے معاملے کی تہہ تک جانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا ارکان سینیٹ کی جانب سے وفاداریاں تبدیل کرنے کے معاملے کی تہہ تک جانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ایوان بالا میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے والے باغی سینیٹرز کی تلاش کے لیے کوششیں مزید تیز کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی ارکان سے دباؤ یا مبینہ کالز سے متعلق تفصیلات اور معلومات حاصل کی جائیں گی۔ پیپلز پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ہوا، جس میں نیئر حسین بخاری، فرحت اللہ بابر، راجا پرویز اشرف اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق کمیٹی نے ارکان سینیٹ کی جانب سے وفاداریاں تبدیل کرنے کے معاملے کی تہہ تک جانے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی پارٹی ارکان سے پوچھ گچھ کرے گی اور ضرورت پڑنے پرمبینہ کالز کی تفصیلات بھی طلب کی جاسکتی ہیں۔ خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے دغا کرنے والے ارکان کا سراغ لگانے کیلئے ایک کمیٹی بنائی تھی۔ سینیٹ میں ناکامی کے بعد پیپلز پارٹی کے تمام 21 سینیٹرز نےاپنے استعفے پارٹی چئیرمین کے پاس جمع کروائے تھے۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے کہا تھا کہ وہ پارٹی کے وفادار ہیں، پارٹی چیئرمین جب چاہیں انکے استعفے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائیں۔
خبر کا کوڈ : 812359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب