QR CodeQR Code

وزیراعلٰی بلوچستان نے گوادر میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کردیا

بلوچستان اور پاکستان کی ترقی میں گوادر کی اہمیت مسلمہ ہے، جام کمال خان

24 Aug 2019 13:01

وزیراعظم کے وژن کے تحت خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کے لئے ترقیاتی منصوبے لگائے جارہے ہیں۔ گوادر میں وزیراعلٰی بلوچستان نے گرین انرجی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت جام کمال نے بلوچستان کے شہر گوادر میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مختلف منصوبوں میں 4 ارب روپے کی لاگت سے سوڈڈیم تا گوادر پانی کی پائپ لائن بھی شامل ہے، جبکہ تیار منصوبوں میں کالج کا ایڈمن بلاک اور مختلف پکی سڑکیں شامل ہیں۔ وزیراعظم کے وژن کے تحت خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کے لئے ترقیاتی منصوبے لگائے جارہے ہیں۔ گوادر میں وزیراعلٰی بلوچستان نے گرین انرجی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔ دریں اثناء وزیراعلٰی بلوچستان سے آل پارٹیز رہنماؤں کی ملاقاتیں کیں، اس دوران آل پارٹیز رہنماؤں نے جام کمال کو ماسٹرپلان سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ نئے ماسٹر پلان کا سب سے زیادہ فائدہ مقامی آبادی کو ہوگا، شہر کی پرانی آبادی اپنی جگہ پر برقرار رہے گی، ماہی گیری کی صنعت بھی متاثر نہیں ہوگی، یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلٰی بلوچستان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی میں مکران ڈویژن خاص طور سے گوادر کی اہمیت مسلمہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے لہٰذا ان کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 812377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812377/بلوچستان-اور-پاکستان-کی-ترقی-میں-گوادر-اہمیت-مسلمہ-ہے-جام-کمال-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org