QR CodeQR Code

کراچی ميں گندگی کے ڈھير لگنے کے بعد بيمارياں بڑھنے لگیں

24 Aug 2019 13:42

کانگو وائرس اب تک 14 افراد کی جان لے چکا ہے، 26 متاثر افراد اسپتالوں ميں زيرِعلاج ہيں۔ نيگليريا سے رواں برس 11 افراد کی اموات ہو چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد ميں گندگی کے ڈھير لگنے کے بعد بيمارياں بڑھنے لگی ہیں۔ کانگو وائرس نے 14 افراد کی جان لی، نگليريا 11 افراد کی زندگياں نگل گيا، ڈينگی نے بھی 6 شہريوں کی زندگياں چھين ليں جبکہ ٹائيفائيڈ کا شکار ہو کر 4 شہری جان سے گئے۔ کراچی میں اگست میں بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔ عید قرباں اور بارشوں کے بعد شہر میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ کانگو وائرس اب تک 14 افراد کی جان لے چکا ہے، 26 متاثر افراد اسپتالوں ميں زيرِعلاج ہيں۔ نيگليريا سے رواں برس 11 افراد کی اموات ہو چکی ہے۔ سولہ سال کا ايک متاثرہ نوجوان اسپتال ميں داخل ہے۔ ڈينگی وائرس بھی بہت پھیل رہا ہے۔ 6 شہری اب تک ڈینگی کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔ 1100 افراد ميں اس وائرس کی تصديق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ، کراچی ميں ٹائيفائيڈ کی وبا بھی پھيل گئی ہے۔ رواں سال کے 8  ماہ ميں کراچی میں ٹائيفائيڈ کے دوہزار نو سو ننانوے کيسز رپورٹ ہوئے، ان ميں سے 4 افراد انتقال کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 812390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812390/کراچی-ميں-گندگی-کے-ڈھير-لگنے-بعد-بيمارياں-بڑھنے-لگیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org