0
Saturday 24 Aug 2019 13:52

کراچی سمیت زیریں سندھ میں پھر سے بارش کا امکان

کراچی سمیت زیریں سندھ میں پھر سے بارش کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ آج رات تک بننے کا امکان ہے، مون سون سسٹم کا رخ اگر مغرب کی جانب ہوا تو کراچی میں بادل برس سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے کے بعد اس کے ٹریک اور شدت کے بارے میں کہا جا سکتا ہے۔ سردار سرفراز کے مطابق اگر مون سون سسٹم کا رخ مغرب کی جانب ہوا تو کراچی سمیت زیریں سندھ میں 28 اور 29 اگست کو بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ذرائع موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔ دوسری جانب جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 812393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش