0
Saturday 24 Aug 2019 15:16

بنوں میں اسکول وین کو حادثہ، 28 بچے زخمی

بنوں میں اسکول وین کو حادثہ، 28 بچے زخمی
اسلام ٹائمز۔ بنوں میں اسکول وین حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے میں 28 طالبعلم زخمی ہوگئے۔ ہفتے کی صبح بنوں مں اقراء پبلک اسکول گمبتی وزیر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اسکول وین کا حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث ہوا۔ زخمی بچوں کو خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔ وین بچوں کو اسکول لے جا رہی تھی۔ حادثے میں اسکول کے 28 بچے اور بچیاں زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سال اور 10 سال کے درمیان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 812420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش